ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / بی جے پی لیڈر گنیشن راجیہ سبھا ضمنی الیکشن کے لیے مدھیہ پردیش سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے

بی جے پی لیڈر گنیشن راجیہ سبھا ضمنی الیکشن کے لیے مدھیہ پردیش سے پرچہ نامزدگی داخل کریں گے

Thu, 29 Sep 2016 17:42:53  SO Admin   S.O. News Service

بھوپال، 29؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )راجیہ سبھا کی مدھیہ پردیش سے خالی ایک سیٹ کے لیے ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے بی جے پی کے سینئر لیڈر لا گنیشن اپنا پرچہ نامزدگی کل داخل کریں گے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے راجیہ سبھا کے مدھیہ پردیش سے ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے پارٹی کے امیدوار کے طور پر تمل ناڈو اکائی کے سابق صدر اور قومی مجلس عاملہ کے رکن گنیشن کے نام کا اعلان پہلے ہی کر دیا تھا ۔گنیشن ریاستی اسمبلی میں پریزائڈنگ آفیسر کے پاس اپنا پرچہ نامزدگی کل داخل کریں گے۔منی پور کی گورنر بنائے جانے کے بعد سابق مرکزی وزیر نجمہ ہیبت اللہ نے 20؍اگست کو راجیہ سبھا سے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد سے یہ سیٹ خالی ہے۔ان کی سیٹ کی مدت 2 ؍اپریل 2018تک ہے اس لیے ضمنی الیکشن ضروری تھا۔الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے حال ہی میں نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔اس ضمنی الیکشن کے لیے اسمبلی کے چیف سکریٹری اے پی سنگھ کو پریزائڈنگ آفیسر بنایا گیا ہے۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل 3 ؍اکتوبر کو ختم ہو جائے گا ۔پرچہ نامزدگی کی جانچ 4 ؍اکتوبر کو ہوگی اور امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 6 ؍اکتوبر ہے۔اسمبلی کے ایک افسر نے بتایا کہ ضرورت پڑنے پر 17؍اکتوبر کو صبح نو بجے سے لے کر شام چار بجے تک پولنگ ہوگی اور اس کے فورا بعد ووٹوں کی گنتی ہو گی۔


Share: